پولیس ہائی الرٹ، ڈی پی او کے حساس مقامات کے دورے
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیرہ غازیخان پولیس ہائی الرٹ رہی جبکہ ڈی پی او صادق بلوچ نے حساس مقامات کے دورے کیے ۔
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بارڈر ایریاز اور داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی۔ ڈی پی او نے ترنمن چیک پوسٹ، کمال پارک اور دریائی پتن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ دورے کے دوران پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں الرٹ ڈیوٹی کی ہدایت جاری کی گئی۔