نان فروشوں نے 25 روپے والا نان 40 روپے میں فروخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ نے عید کے ایام میں صفائی پر جبکہ نان فروشوں نے 25 روپے والا نان 40 روپے میں فروخت کر کے لوٹ مار پر فوکس کئے رکھا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ عید کے ایام میں آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگانے پر فوکس رکھا تو عملہ صفائی کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے لئے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہا جبکہ نان فروشوں نے 25 روپے والا نان 40اور 35روپے والا نان 50میں فروخت کر کے لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔