خانہ بدوشوں نے سال بھر استعمال کیلئے گوشت، باقیات جمع کر لیں

 خانہ بدوشوں نے سال بھر استعمال  کیلئے گوشت، باقیات جمع کر لیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید کے موقع پر دوردراز سے شہر اور قریبی علاقوں میں عارضی بستیاں قائم کرنیوالے خانہ بدوشوں نے بھی گزشتہ تین دنوں کے دوران سال بھر استعمال کیلئے گوشت، باقیات جمع کیں،ان میں سے کچھ خانہ بدوش گروپوں کی شکل میں بھیک مانگتے رہے ۔

 جبکہ کئی گروپوں نے الائشیں’ انتڑیاں اکٹھا کر کے اسے خشک کرنے کیلئے صاف کیا،ان کا کہنا تھاکہ یہ تین د ن ان کاخوب سیزن رہاان کا کہنا تھا کہ غربت کی وجہ سے وہ گوشت خرید کر کھانے کی سکت نہیں رکھتے ان تین ایام میں وہ اتنا گوشت اکٹھا کر لیتے ہیں جو وہ خشک کر کے رکھ لیتے ہیں اور سال بھر اس کا استعمال کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں