نجی ہسپتالوں میں قائم بچوں کی نرسریوں میں اعلی معیار کی سہولیات کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی ہسپتالوں میں قائم بچوں کی نرسریوں میں اعلی معیار کی سہولیات کے نام پر لوٹ مار کا ایک بازار گرم ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع کے بیشتر ہسپتالوں کی نرسریوں میں رکھے گئے۔
غیر معیاری انکوبیٹر سمیت دیگر آلات و سامان ڈبلیو ایچ او کے دیئے گئے معیار کے مطابق نہیں، جسکی وجہ سے نو مولود بچوں میں ہیپاٹائٹس، چیچک سمیت دیگر متعدی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، اور شدید گرمی کی موجودہ صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک انکوبیٹر میں دو سے تین بچوں کو رکھا جارہا ہے ، جسکی وجہ سے بیماری ایک بچے سے دوسرے بچے میں منتقل ہو رہی ہے ، جبکہ ورثاء سے فی کس کے حساب سے فیس لی جا رہی ہے ، نرسریوں میں موجود عملہ کی اکثریت بھی تجربہ کار نہیں ، بالخصوص علاج معالجہ کروانے والوں کوایسے مختلف ٹیسٹوں و سہولیات کے بل بھی ڈال دیئے جاتے ہیں جو سرے سے دستیاب ہی نہیں۔