ملہال مغلاں ،عید پر صفائی کے بہترین انتظامات
ملہال مغلاں (نمائندہ دنیا ) ملہال مغلاں اور گردونواح میں عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے عید قربان کے موقع پر ہر علاقہ میں صاف ستھرا پنجاب کا صفائی کے لیے عملہ تعینات کیا گیا تھا۔
جس کی وجہ سے جانوروں کی آلائشیں اور کچرا کی فوری صفائی عمل میں لائی جاتی رہی ۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ۔