عید پر ون ویلنگ ،ٹریفک متاثر ، شہری مشکلات کا شکار

عید پر ون ویلنگ ،ٹریفک متاثر ، شہری مشکلات کا شکار

عید پر ون ویلنگ ،ٹریفک متاثر ، شہری مشکلات کا شکارریسنگ اور دوران ڈرائیونگ خطرناک کرتب دکھانے کا سلسلہ جاری رہا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عیدالاضحیٰ کے ایام میں شہر کی متعدد مین شاہراہوں، ہائی ویز اور دیگر اہم مقامات پر منچلوں کی جانب سے ون ویلنگ، ریسنگ اور دوران ڈرائیونگ خطرناک کرتب دکھانے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں خصوصاً فیملیز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفریحی مقامات، فوڈ پوائنٹس اور اہم چوک چوراہوں پر ٹریفک کے دباؤ اور بلاک ہونے کے باعث شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔ کینال روڈ، سمندری روڈ، ستیانہ روڈ، نڑوالا روڈ، ایکسپریس وے اور سرگودھا روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی طویل قطاریں لگتی رہیں۔ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ڈیوٹیز بھی لگائی گئی تھیں، تاہم مبینہ طور پر متعدد مقامات پر اہلکار ڈیوٹیز سے غیر حاضر رہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی عدم موجودگی اور غفلت کے باعث نظام ٹریفک مزید بگڑ گیا۔مزید یہ کہ شہریوں کی جانب سے شکایات کے باوجود مؤثر کارروائی نظر نہ آئی، جبکہ بعض مقامات پر مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کی توجہ چالان مہم پر زیادہ رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک نظام کو بہتر اور منظم بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں