بیوہ خاتون کو 15 سال بعد وراثتی حق دلوا دیا گیا

بیوہ خاتون کو 15 سال بعد وراثتی حق دلوا دیا گیا

بیوہ خاتون کو 15 سال بعد وراثتی حق دلوا دیا گیا پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کارروائی، 8 کنال اراضی واگزار

 ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او صادق بلوچ کی ہدایت پر پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بیوہ خاتون کو 15 سال بعد اس کا وراثتی حق دلوا دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا اپنے بھائی کے ساتھ 8 کنال وراثتی اراضی کا تنازع چل رہا تھا جو اس کے والد نے اپنی زندگی میں اسے دی تھی، تاہم گزشتہ 15 برس سے مذکورہ اراضی اس کے قبضے میں نہیں تھی۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جس کے بعد 8 کنال اراضی خاتون کے حوالے کر دی گئی۔ حق ملنے پر خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کو سراہا اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او صادق بلوچ نے کہا کہ خواتین، بیواؤں اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں