گوشت زیادہ کھا نے پر3سو سے زائد افرادسرکاری ہسپتال داخل
گوشت زیادہ کھا نے پر3سو سے زائد افرادسرکاری ہسپتال داخلسینکڑوں افراد کو پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کرنا پڑا، شعبہ ایمر جنسی بھر گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے ایام میں قربانی کا گوشت زیادہ کھا لینے سے 3سو سے زائد افراد کو سرکاری ہسپتالوں کا رخ کیا جبکہ سینکڑوں افراد کو پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کرنا پڑا، جس سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں شعبہ ایمر جنسی بھر گئے ، تفصیلات کے مطابق عید کے تین ایام میں قر بانی کا گوشت کھانے میں احتیاط نہ برتنے پر سینکڑوں افراد بیمار پڑ گئے ، جن میں سے 3سوکے قریب ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے گئے جن کا علاج معالجہ کر کے اکثریت کو ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ 58 مریض جمعہ کے روز بھی ہسپتال میں داخل تھے ۔ اسی طرح بیمار ہو کر سینکڑوں افراد پرائیویٹ ہسپتالوں میں پہنچے جس کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کی چاندی ہو گئی۔ اور انہوں نے قربانی کے گوشت سے متاثر ہو کر بیمار پڑنے والوں کے علاج معالجہ کی مد میں منہ مانگے دام وصول کیے ۔