معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، خواجہ سلمان رفیق

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، خواجہ سلمان رفیق

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر صحت کا ہولی فیملی کا دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر کی پرچی کاؤنٹر پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو باعزت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے معیاری علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ادھر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی سربراہ ملت جعفریہ پاکستان ساجدعلی نقوی سے ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر نے علامہ سید ساجدعلی نقوی سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں