پابندی کے باوجود نہروں میں نہانے والوں کیخلاف مقدمات

پابندی کے باوجود نہروں میں نہانے والوں کیخلاف مقدمات

پابندی کے باوجود نہروں میں نہانے والوں کیخلاف مقدمات عید کے دنوں میں پکڑ دھکڑ جاری رہی، 73افراد کو تھانوں میں بند کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پابندی کے باوجود نہروں اور دریاؤں پر نہانے والوں کے خلا ف بھی عید کے ایام میں پکڑ دھکڑ اور مقدمات کے اندرج کا سلسلہ جاری رہا،پولیس نے موضع شاہ حسین،79شمالی،98جنوبی ،سنبلانوالی ،گھلاپور،89شمالی،موضع خشکن،لنگر والا پل،محمدی پلی،سیٹلائٹ ٹاؤن،شمشیر ٹاؤن،116شمالی ،محمد ی کالونی ،107جنوبی ،116جنوبی، بھلوال،3 جنوبی ،دیندار کالونی ،18شمالی، 78شمالی،79 جنوبی،استقلال آباد کالونی سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مار کر اکبر علی ،اﷲ دتہ،عرفان، کاوش مسیح، نعمان، محمد عامر،نسیم اکرم،علی مرتضیٰ،شان علی ،انصر عباس،محمد قاسم،محمد ریاض،احمد خان،محمد  وارث، رفاقت علی،محمد حنیف، محمد افضال، محمد اجمل، محمد آصف، عبدالرزاق، محمد عمران، عبدالمجید، احتشام، عزدار محمد، شوکت، نصر اﷲ، حسن، فیضان، محمد وقاص، عرفان، محمد ریاض، غلام مصطفی، یاسین، خالد، مہیب، عرفان جاوید، نعمان اسلم،نہال وغیرہ 73افراد کو پکڑ کر تھانوں میں بند کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں