ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودہا ریجن کاشاہ پور جیل کا دورہ

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات  سرگودہا ریجن کاشاہ پور جیل کا دورہ

شاہ پور صدر) نامہ نگار) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودہا ریجن چوہدری سعید اللہ گوندل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شاہ پور جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی۔

 ڈی آئی جی نے نے جیل کے مختلف بیرکس، کچن، ہسپتال اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ جیلوں میں موجود تمام قیدیوں کو بہتر انسانی ماحول، معیاری خوراک، طبی سہولیات اور عزت و احترام فراہم کیا جائے۔

 تاکہ وہ اصلاح کے عمل سے مثبت انداز میں جڑ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے اور حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ جیلوں میں موجود افراد بھی عید کی خوشیوں میں خود کو شامل محسوس کریں۔ڈی آئی جی نے جیل میں قائم کی گئی ویلفیئر شاپ اینڈ کیفے کا اور پی سی او کا بھی دورہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں