حلقہ میں ہر طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا ، عاصم شیر میکن
حلقہ میں ہر طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا ، عاصم شیر میکن جلد ہی دیہات سے شہروں کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی
شاہ پور صدر) نامہ نگار) حلقہ میں ہر طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے ، جلد ہی دیگر دیہات سے شہروں کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی ، ایسی سڑکیں بھی تعمیر کروائی جا رہی ہیں جنہیں پچاس پچاس سال سے مرمت تک نہیں کیا گیا تھا ، پانچ سال کے دوران حلقہ کی ہر سڑک نئے سرے سے تعمیر کی جائے گی ، یہ بات پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے چک اللہ یار میں ڈیرہ الطاف قریشی پر کارکنوں سے عید ملن پارٹی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،کوارڈی نیٹر پی پی 80 سردار آصف حیات میکن نے کہا کہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ، عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے ، حلقہ کے عوام اپنے مسائل کیلئے کسی بھی وقت ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن اور ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ، ان کے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہیں گے ، پانچ سال میں حلقہ کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے پی پی 80 کو ماڈل بنائیں گے ، اس موقع پرسردار احتشام میکن ، رانا کریم داد جھمٹ، رانا اسد حیات جھمٹ، الطاف حسین شاہ قریشی، محمد خالد شاہ قریشی، ملک مقبول اعوان ، عباس شاہ یوسف، فیاض شاہ قریشی، آفتاب شاہ قریشی ،سیٹھ محمد سلطان، کرم شاہ قریشی، صفدر حسین کھوکھر، ،سیٹھ محمد اعجاز ،سیٹھ محمد نصیر، سیٹھ محمد اکرم ،سیٹھ اشرف سیٹھ قمرالدین نعیم سیالوی ،مہر خضر حیات مہر ظفر حیات ملک ریاض پروفیسر عزیر کچھی نعمت اللہ شاہ قریشی عنصر شاہ قریشی و اہلیان چک اللہ یار و جناح آبادی داخلی چک اللہ یار کے اکثریت نے جلسہ میں شرکت کی ۔ ایم پی اے کے چک اللہ یار پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ حلقہ میں تنکی والہ ، واڈھی ، بکھر بار ، سلطان پور، ٹھٹھی نیکہ ، منگڑیل، صابووال ، چکڑالہ ، دھولر، جہان آباد سے ہیڈ محمد آباد، مدینہ چوک سے بیربل شریف سمیت آٹھ سڑکوں کی تعمیر شروع ہے جب یہ مکمل ہوں گی تو پھر کوٹلہ سیداں ، جلال پور سمیت دس نئی سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی