کمشنر سرگودھا کا پر ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ ، اسیران میں مٹھائی اور تحائف تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا اور اسیران سے ملاقات کر کے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
کمشنر و ڈپٹی کمشنر نے اسیران میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے جبکہ کمشنر سرگودھا نے جیل میں قائم ویلفیئر کیفے کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی کا کہنا تھا کہ جیلیں سزا نہیں بلکہ اصلاح اور بحالی کا مرکز ہیں، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ اسیران کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے ، کمشنر سرگودھا ڈویڑن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا عیدالاضحیٰ پر ایس او ایس ولیج اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں مٹھائی، کینڈیز اور تحائف تقسیم کیے ، ان میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد د ی ۔