کمشنر کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ
کمشنر کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح،لواحقین میں مٹھائی تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا دورہ، مریضوں کی عیادت، خیریت دریافت کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر کمشنر وڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، عیدالاضحی پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے ، مریضوں کی خدمت عبادت ہے ، علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔