جوہر آباد میں سبزیاں اور پھل عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئے

جوہر آباد میں سبزیاں اور پھل عوام  کی قوت خرید سے باہر ہو گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں سبزیاں اور پھل عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئے۔

ضلع خوشاب میں قانون پرعمل داری کے ذمہ داران وزیراعلی مریم نواز کے وژن کے تحت منافع خوری کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے جوہر آباد میں سبزی و پھل فروش ڈنکے کی چوٹ پر لوٹ مار کر رہے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ، عوامی حلقوں کے مطابق پرائس کنٹرول سسٹم غیر فعال ہونے سے کوئی بھی سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخنانے پر عمل درآمد ضروری نہیں سمجھتا، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں بڑھنے والی پٹرولیم مصنوعات کے تناظر میں اشیائے خورد و نوش کے نرح بھی ابھی معمول پر نہیں آئے اور عوام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے ابھی تک مستفید نہیں ہوئے ۔ انہوں ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ اس صورتحال کے تدارک کیلئے ناجائز منافع خوروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں