غیر معیاری کھویا بنانے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج

غیر معیاری کھویا بنانے والے  یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح کے میں کھویا بنانے والے یونٹ پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ غیر معیاری کھویا بنانے والے یونٹ مالک مجاہد حسین کے خلاف فوڈ سیفٹی آفیسر کی درخواست پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کے فوڈ سیفٹی آفیسر غلام شبیر نے سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکڈر کے مقام پر کھویا بنانے والے ایک نجی یونٹ پر چھاپہ مار کر غیر معیاری مضر صحت کھویا کی بڑی مقدار برآمد کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ضبط کر کے یونٹ مالک مجاہد حسین ولد شیر محمد کے خلاف تھانہ شاہ نکڈر میں زیر دفعہ 24-2 -22- 1 ترمیم شدہ ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں