ڈپٹی کمشنر کاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول سول اسٹیشن میں امتحانی سنٹر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول  سول اسٹیشن میں امتحانی سنٹر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے گورنمنٹ گرلز ھائی سکول سول اسٹیشن میں قائم انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیااور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز پر تعینات نگران عملے کی حاضری، سیکیورٹی امور اور طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کو چیک کیا۔ انھوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ گرمی کے موسم میں طلبہ کیلئے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کے علاؤہ امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں