170 خواتین اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم زنانہ نے ضلع کے 170 خواتین اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی۔
زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم زنانہ سرگودھا کی ڈی ای او ربعیہ اسلم نے 170 خواتین اساتذہ کو پروموشن بورڈ کی سفارشات پر 93خواتین اساتذہ کو پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی سائنس،62 خواتین اساتذہ کو پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی آرٹس اور 15 خواتین اساتذہ کو پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی عربی میں ترقی دے دی جنہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اظہر سہیل نیازی کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر پروموشن اسسٹنٹ میاں انعم جمشید،فہد بخش ،اورجاوید اقبال کلیار نے ترقی پانے والی اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔