مختلف دفاتر میں قائم ای بز کنٹرول روم کا دورہ

مختلف دفاتر میں قائم ای بز  کنٹرول روم کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے مختلف دفاتر میں قائم ای بز کنٹرول روم کا دورہ کیااور ڈیجیٹلائزیشن کے ریکارڈ اور نظام کا جائزہ لیا۔

 تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی اور محکمہ تحفظ ماحول کے دفتر میں قائم ای بیز کاونٹرز کا معائنہ، ریکارڈ کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملہ سے ای بیز سسٹم کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملہ کو ڈیجیٹل نظام کے تحت ای-پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں میں شفافیت کے عمل اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے اس جدید ڈیجیٹل سسٹم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ای پورٹل فریم ورک کے تحت طے شدہ ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں