خواجہ محسن مہدی بزنس فورم سرگودھا ریجن کے نئے صدر مقرر

خواجہ محسن مہدی بزنس فورم سرگودھا ریجن کے نئے صدر مقرر

ممبرانکو ساتھ لے کر چلیں گے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جلدبلاؤں گا ،محسن مہدی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے خواجہ محسن مہدی کو پاکستان بزنس فورم سرگودھا ریجن کا نیا صدر مقرر کر دیا ہے ۔ ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔خواجہ محسن مہدی اس سے قبل پاکستان بزنس فورم سرگودھا ریجن میں سینئر نائب صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے تھے ۔ سبکدوش ہونے والے صدر ساجد حسین تارڑ نے خواجہ محسن مہدی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔خواجہ محسن مہدی نے اس اعتماد پر پاکستان بزنس فورم کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کے وژن کے مطابق سرگودھا ریجن میں کاروباری برادری کو متحد کرنے ، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ رکھنے اور فورم کی تنظیمی فعالیت کو مزید وسعت دینے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا ریجن میں پاکستان بزنس فورم کو کاروباری برادری کا مزید مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام عہدیداروں اور ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اس سلسلے میں جلد ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرنے جا رہا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں