غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ میں اضافہ شہری راتیں جاگ کر گذارنے لگے

 غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ میں اضافہ  شہری راتیں جاگ کر گذارنے لگے

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی فیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ میں اضافہ کر دیاشہری راتیں جاگ کر گذارنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے فیسکو نے فاروقہ اور گردونواح میں رات کے اوقات میں ہر بیس منٹ آدھے گھنٹے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے خواتین اور بچے رات بھر ازئت میں مبتلا رہتے ہیں نوجوا ن رات بھراڈے اور چوکوں میں راتیں گذارنے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی کے تحصیل صدر حاجی زاہد حسین، مسلم لیگ ن کے حکیم مختار انجم،پیپلز پارٹی کے صدر محمد رمضان بھٹی نے رات بھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلہ کوفوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں