تفتیش کے ہر مرحلے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ،پبلک پراسیکیوشن

 تفتیش کے ہر مرحلے میں  شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا  جائے ،پبلک پراسیکیوشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معاونِ خصوصی برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فریاد علی شاہ، ڈی پی او صہیب اشرف ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، متعلقہ پراسیکیوٹرز، تفتیشی افسران، فرانزک ماہرین اور انویسٹی گیشن ٹیموں نے شرکت کی۔

اجلاس میں منتہٰی زہرہ اور محمد دانش مقدمات کی تفتیشی پیش رفت، فرانزک رپورٹس، شواہد، گواہوں کے بیانات، قانونی نکات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام قانونی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں، تفتیش کے ہر مرحلے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور پراسیکیوشن و پولیس کے درمیان مکمل ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے مضبوط شواہد کے ساتھ مقدمات عدالت میں پیش کیے جائیں ۔تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں