پٹواری اور تحصیلدار کے غلط اقدام کے خلاف مظاہرہ
خوشاب(نمائندہ دنیا)محکمہ مال کی جانب سے شاملات دہ کی مبینہ غیر قانونی گرداوری موضع ناڑہ کے مکین سراپائے احتجاج بن گئے۔
سوموار کر روز انہوں نے نمبر دار محمد عارف، سابق نائب ناظم احمد حسن اعوان عوامی اتحاد گروپ کے راہنما اسد بواز اعوان اور محمد امین کی زیر قیادت ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حلقہ پٹوار ی محمد عمیر اور تحصیلدار شوکت عزیز نے موضع ناڑہ کی28500کنال شاملات کی خسرہ گرداوری بھاری رقوم لے کر کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے نام لگا دی اور اس کے مالک زمینداران کو فارح کر دیا ہے ۔ حلقہ پٹواری اور تحصیلدار نے قبرستان ، پانی کی گزر گاہوں اور چراگاہوں کی بھی غیر قانونی کی ، وہ پٹوای اور تحصیلدار کے اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ بعد ازان مظاہرین کے ایک وفد نے پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد آصف بھا کے ہمراہ ڈی سی خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور بمطابق قانون کاروائی کرنے یقین دہانی کرائی ۔