پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
پوسٹ پل پروپیان کی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران دو مشتبہ افراد احمد جبار اور میاں زوہیب اصغر کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تلاشی کے دوران دونوں کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور زندہ گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ایک مزید 30 بور پستول، تین پمپ ایکشن گنز اور 47 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ۔پولیس نے مجموعی طور پر تین عدد 30 بور پستول، تین پمپ ایکشن گنز اور 53 زندہ گولیاں و کارتوس قبضے میں لے کر تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا۔