بجٹ میں بھی تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو وہ ریلیف نہ مل سکا ، عبدالستار طارق

بجٹ میں بھی تاجروں اور  چھوٹے دکانداروں کو وہ ریلیف  نہ مل سکا ، عبدالستار طارق

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد لاری اڈہ کے نائب صدر عبدالستار طارق نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو وہ ریلیف نہ مل سکا جو ان کا حق تھا ۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹیکس سلیب میں کمی ، ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی تاجروں کے اہم ترین مطالبات تھے جو پورے نہیں ہوئے اب بھی تاجروں سے تما م مروجہ ٹیکس وصول کئے جا رہے جن کی ادائیگی کی ان میں سکت نہیں ، بجلی کی بڑھتی قیمتیں اب بھی دکانداروں کی قوٹ برداشت سے باہر ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکمران خدا را تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کی حالت زار پر رحم کریں اور ان کا خون نچوڑنے کی بجائے انہیں ریلیف دینے کی پالیسی اپنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں