کانسٹیبل محمد رفیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس میں ریٹائرمنٹ پانے والے افسران و اہلکاروں کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کرنے کی روایت برقرار ہے ۔
اسی سلسلے میں کانسٹیبل محمد رفیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل محمد رفیق کو پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محمد رفیق کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران ریٹائرڈ کانسٹیبل کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے ، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔