حکومت پنجاب طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ، اسسٹنٹ کمشنر

حکومت پنجاب طبی سہولیات کی فراہمی  پر خصوصی توجہ دے رہی ، اسسٹنٹ کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے کہا کہ حکومت پنجاب طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے اس میں کسی کوتاہی یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے مریم نواز ہیلتھ سینٹرچک 88 جنوبی کا اچانک دورہ کر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس لئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کسی لاپرواہی اور غفلت کو برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں