شہر میں آتشزدگی کے دو واقعات، لاکھوں کا سامان جل گیا

 شہر میں آتشزدگی کے دو واقعات، لاکھوں کا سامان جل گیا

شہر میں آتشزدگی کے دو واقعات، لاکھوں کا سامان جل گیا ٹمبر شاپ اور ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی سے لکڑی، کاٹن اور مشینری تباہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے فیصل آباد روڈ پر جھال پل کے قریب واقع ایک ٹمبر شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس سے لکڑی، مشینری اور دیگر قیمتی سامان جل گیا۔ دوسری جانب شیخوپورہ روڈ پر اڈا جوہل کے قریب واقع ایک ٹیکسٹائل مل میں مشین کی رگڑ سے پیدا ہونے والی چنگاری سے کاٹن میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کاٹن، مشینری اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں مقامات پر بروقت آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں