تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ، کمشنر

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ، کمشنر

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ، کمشنر صرافہ بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں سہولیات کی بہتری،سکیورٹی کو یقینی بنا یا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس میں صرافہ بازار اور شہر کو درپیش عمومی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد بلال مخدوم، متعلقہ محکموں کے افسران،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ یاسرقیوم، تاجروں کے نمائندوں اور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں صرافہ بازار کی بیوٹیفکیشن کا مجوزہ منصوبہ، صفائی کی موجودہ صورتحال، پارکنگ، تجاوزات، سکیورٹی، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تاجروں نے اپنے مسائل اور تجاویز سے کمشنر کو آگاہ کیا، کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ صرافہ بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں شہری سہولیات کی بہتری، صفائی، تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں