دو دوشیزائیں اور دو شادی شدہ خواتین اغواء ،مقدمات درج
دو دوشیزائیں اور دو شادی شدہ خواتین اغواء ،مقدمات درجآہیر کالونی سے شادی شدہ (ث)اور27جنوبی سے دو بچوں کی ماں (ل)اغوا ہوئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں دو دوشیزائیں اور دو شادی شدہ خواتین اغواء کر لی گئیں بتایا جاتاہے کہ آہیر کالونی سے 31سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ث)اور 27جنوبی سے دو بچوں کی ماں مسماۃ(ل)کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا جبکہ 19شمالی سے مہران وغیرہ نے 14سالہ مسماۃ(ک)،93شمالی سے حیدر وغیرہ نے مسماۃ(ش)کو اغواء کر لیا اور نامعلوم مقاما ت پر لے گئے ، ورثاء کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔