منشیات کے مجرم کو 14 سال قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ
میانوالی (نامہ نگار) راشد نواز ایڈیشنل سیشن اینڈ سپیشل نارکوٹکس جج میانوالی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے کا فیصلہ سناتے ہوئے۔۔۔
مجرم محمد بلال ولد اللہ داد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کو 14 سال قید، 04 لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 01 سال قید کی سزا سنائی۔مجرم محمد بلال کو گزشتہ سال 2024 میں 10 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرکے سابقہ ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر وسیم اکبر خان کی ہدایات پر اے ایس آئی ثناء اللہ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔