دکھی انسانیت کی خدمت پیغمبرانہ اوصاف ہیں ،سبطین شاہ نقوی

دکھی انسانیت کی خدمت پیغمبرانہ  اوصاف ہیں ،سبطین شاہ نقوی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے ایڈیشنل ناظم اعلی سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت پیغمبرانہ اوصاف ہیں اس لئے معالجین پر لازم ہے کہ وہ غریب نادار اور مستحق مریضوں کا خصوصی ۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہارخوشاب جوہر آباد زرعی یونیورسٹی کیمپس کے قریب جدید ترین کے قریب پرائم ڈینٹل ہسپتال تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے ہسپتال کے بانی ڈاکٹر ہادی عبداﷲ سلطان کو اس بڑے ادارہ کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ انسانیت کی مسیحائی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔افتتاحی تقریب میں چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ،راجہ عابد علی ایڈووکیٹ بطور مہمانان خصوصی حسب ضابطہ فیتہ کاٹ کر ہسپتال کاافتتاح کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں