رانا بنیامین نے چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا

 رانا بنیامین نے چیئرمین تعلیمی بورڈ  فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد رانا بنیامین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ، کنٹرولر امتحانات رانا عتیق الرحمن اور پی ایس ٹو چیئرمین رانا جمشید علی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں برانچ افسران کے اجلاس میں چیئرمین کو امتحانی نظام اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ رانا بنیامین نے مختلف امور پر سوالات کرتے ہوئے کام میں بہتری، ڈسپلن، بائیومیٹرک حاضری، ای فاکس سسٹم کے نفاذ اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہوگی۔ بعد ازاں مختلف تنظیموں اور ملازمین کے نمائندہ وفود نے ان سے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں