خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا

خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا

خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیاریسکیو اہلکاروں نے زچہ اور نومولود کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دورانِ سفر ایک حاملہ خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں اور نومولود کو محفوظ رکھا،ریسکیو حکام کے مطابق چک نمبر 50 جنوبی سے ایک حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زچگی کا عمل شروع ہو گیا۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے نے ایمبولینس میں ہی فوری طبی امداد فراہم کی، جس کے نتیجے میں خاتون نے بحفاظت بچے کو جنم دیا،ریسکیو اہلکاروں نے زچہ اور نومولود کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کیں، دونوں کے وائٹل سائنز چیک کیے اور انہیں مزید علاج و نگہداشت کے لیے بحفاظت ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں