پیرا فورس کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا ٹیم کے ہمراہ داؤدخیل کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ایس ڈی او پیرا میانوالی جمشید گلزار کی نگرانی میں پیرا فورس کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ٹیم کے ہمراہ داؤدخیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے سبزی، پھل، گوشت اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا، مقررہ کردہ نرخوں سے زائد نرخ پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے مختلف دوکاندار کو موقع پر جرمانے عائد کیے ۔ انھوں نے دوکانداروں کو واضع کیا کہ حکومتی نرخنامہ پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔