6شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فون سے محروم
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران 6 شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق عمر فاروق دورانِ نماز جنازہ جیب کتروں کا نشانہ بن گئے ، جن کی جیب سے 2 لاکھ روپے نقدی اور 44 ہزار روپے مالیتی موبائل فون چوری کرلیا گیا۔ عارف کے گھر سے چور 2 لاکھ روپے مالیتی تھری فیز سولر تار لے اڑے ، جبکہ چک 76 جنوبی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 2 تولہ طلائی زیورات، مالیت تقریباً 8 لاکھ روپے ، چوری کرکے فرار ہوگئے ۔اسی طرح اویس نامی شہری کا 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا، جبکہ ریاض کے زیرِ تعمیر گھر سے نامعلوم چور 70 ہزار روپے مالیتی سامان لے گئے ۔ ایک اور واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر احسان اللہ سے قیمتی موبائل فون اور 1 لاکھ روپے نقدی چھین لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments