موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
ریسکیو ٹیم نے معائنہ کے بعد محمد شریف کی موت کی تصدیق کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھال روڈ پر 85 جھال کے قریب پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سڑک پر جا گرا۔ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر اس کے اوپر سے گزر گیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے ، جس کا تعلق تحصیل شاہپور سے بتایا جاتا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے معائنہ کے بعد محمد شریف کی موت کی تصدیق کی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments