درینہ دشمنی پر فائرنگ 15 سالہ لڑکا شدید زخمی
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں نواحی علاقی ہرنولی درینہ دشمنی پر فائرنگ 15 سالہ لڑکا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقے ہرنولی میں درینہ دشمنی کے تنازع پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ ثناء اللہ نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان شہزاد اور عابد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے ثناء اللہ شدید زخمی ہوا اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مضروب فریق کی جانب سے بھی کچھ عرصہ قبل ملزمان کے ایک ساتھی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments