پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر بھکر

 پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر بھکر

ضلعی انتظامیہ کے افسران صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کسی بھی صورت پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اور شہریوں کو پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران صورتحال کی مسلسل نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے ،ذخیرہ اندوزی یا عوام کو بلاجواز مشکلات سے دوچار کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی خلاف ورزی کیمرتکب پیٹرول پمپس مالکان پربھاری جرمانے اور ضرورت پڑنے پرانہیں مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...