ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر  ارشد احمد وٹو کا ڈاکٹر فیصل مسعود  ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو نے بدھ کی صبح گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) کا اچانک دورہ کیا۔

 انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائینہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، نرسنگ سٹاف، کلریکل اور دیگر معاون عملے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی، علاج معالجے کی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...