غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈپٹی کمشنر
آٹا، روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے ، اجلاس میں ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور ضلعی انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسین بلڈنگز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، پی ایم یو ٹیم، ڈپٹی ڈائریکٹر وال سٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیرا دفاتر کی تعمیر، پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس، شاہ پور سپورٹس کمپلیکس، بھیرہ آرکیالوجیکل پراجیکٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی و انتظامی اہداف پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام اور عیدالاضحیٰ کے بعد بھی پرائس کنٹرول مہم بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے ، سبزی و فروٹ منڈیوں کی روزانہ دو مرتبہ چیکنگ کی جائے ، سپلائی چین کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، اسسٹنٹ کمشنرز طبی مراکز کے دورے بڑھائیں، بارشوں کے موسم کے پیش نظر ہسپتالوں کی عمارتوں اور چھتوں کا معائنہ یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments