مڈھ رانجھا اور گردونواح میں موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دیا

مڈھ رانجھا اور گردونواح میں  موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دیا

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔مڈھ رانجھا اور گردونواح میں علی الصبح بارش شروع ہوگئی ۔

 تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی اور دن بھر بھی ہوائیں چلتی رہی جس سے موسم انتہائی خوشگوار رہا ۔ موسلادھار بارش برسنے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ سڑکیں، گلیاں اور محلے زیرِ آب آنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ۔نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث مین بازار مڈھ رانجھا میں بھی پانی جمع ہونے سے متعدد دوکانات میں بھی بارشی پانی داخل ہوگیا۔ جسکی بناء پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...