ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہے ، ڈپٹی کمشنر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میں آج صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم سیز،واسااور ضلع کونسل کی ٹیمیں شہر بھر میں ڈی واٹرنگ اور نکاسی آب کا آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ کے عمل میں تمام دستیاب مشینری بھرپور انداز میں استعمال کی جائے۔ اور بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرتے ہوئے صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments