معذور نوجوان اور اسکی بیوہ ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معذور نوجوان اور اسکی بیوہ ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
دیووال کی رہائشی بیوہ خاتون صاحب بی بی نے پولیس کو بتایا کہ فتح محمد اور اسکے ساتھی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور اسکے ایک ٹانگ اور ایک بازو سے معذور بیٹے ملازم حسین کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جب اسے بچانے میں آگے بڑھی تو ملزمان نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور سادہ کاغذات پر بیٹے کے انگوٹھے لگوا کر فرار ہو گئے ،جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments