اشیائے ضروریہ کی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی
حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں
بھلوال (نمائندہ دنیا)امیر جماعت اسلامی تحصیل بھلوال راشد اقبال طاہر نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بل، پٹرولیم مصنوعات کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اشیائے ضروریہ کی مسلسل مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ غریب اور متوسط طبقہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے جبکہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کی قوتِ خرید ختم کر چکا ہے ۔ لاکھوں نوجوان بے روزگاری کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ چھوٹے کاروبار اور صنعتیں بھی مہنگی بجلی، گیس اور بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی پالیسیاں عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہیں۔ حکمران طبقہ اپنی مراعات برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ عام شہری ہر روز نئے ٹیکسوں، مہنگائی اور بھاری بھرکم بلوں کے بوجھ تلے پس رہا ہے ۔ ایسے حالات میں غریب آدمی کے لیے اپنے بچوں کی تعلیم، علاج اور دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments