ڈاکو ؤں نے نوجوان سے 1لاکھ 60ہزار روپے چھین لئے
لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کوٹمومن کے قریب دو نامعلو م ڈاکو اسلحہ کے زور پر محمد ارشد سے 1لاکھ 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ، اسی طرح 25جنوبی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر احسان اﷲ اور اسکے بیٹے طیب احسان سے موبائلز و نقدی چھین لی ،جبکہ کلیار ٹاؤن کے اکرام اﷲ ،دھول کدھی کے نوید انجم،موضع گلپانہ کے احمد شیر کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی ودیگر اشیاء،88شمالی کے محمد سعد اﷲ ،فاروق کالونی کے محمد عرفان کی دوکانوں سے بھار ی مالیت کا سامان،17جنوبی سے محمد ندیم،127جنوبی سے محمد اسامہ کی موٹرسائیکلیں اور 19جنوبی کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے علاوہ ازیں میانی کے ضیاء الحق کے باغ سے ملزمان ایک لاکھ روپے مالیت کا ترشاوہ پھل چوری توڑ کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔سنگل کالم ،۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments