یونیورسٹی کو فال سمسٹر کے داخلوں کیلئے 24 ہزار درخواستیں موصول
پہلی میرٹ لسٹ 28اور 29، دوسری 30اور 31جولائی، کو جاری ہوگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کو فال سمسٹر 2026 کے داخلوں کے لیے 24 ہزار سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول،تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی نے سات فیکلٹیز کے تحت تقریباً 48 شعبہ جات میں انڈرگریجویٹ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی سطح کے 200 سے زائد تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کیا تھا، جن کے لیے ملک بھر سے امیدواروں کی بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کرائیں۔داخلہ کمیٹی کے سیکرٹری اور فیسیلیٹیشن سنٹر کے منیجر ڈاکٹر بلال احمد نے کہا کہ درخواستوں کی ریکارڈ تعداد یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی معیار میں مسلسل بہتری، نئے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگراموں کے اجرا، تحقیق کے فروغ اور طلبہ دوست تعلیمی ماحول کی تشکیل کا نتیجہ ہے ۔داخلہ شیڈول کے مطابق ریگولر پروگراموں کی پہلی میرٹ لسٹ 28 اور 29 جولائی، دوسری 30 اور 31 جولائی جبکہ تیسری 3 اور 4 اگست2026 کو جاری کی جائے گی۔ سیلف سپورٹ پروگراموں کی پہلی میرٹ لسٹ 5 اور 6 اگست، دوسری 7 سے 10 اگست جبکہ تیسری 11 اور 12 اگست2026 کو جاری ہوگی۔ ریگولر اور سیلف سپورٹ دونوں پروگراموں کی کلاسز کا آغاز 7 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments