پارکنگ کے نام پر منظور نقشے صرف کاغذوں تک محدود

 پارکنگ کے نام پر منظور نقشے صرف کاغذوں تک محدود

پارکنگ ایریاز میں دکانیں، شوروم اور دیگر کاروباری سرگرمیاں جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے مرکزی بازاروں میں قائم پلازوں، مارکیٹوں اور کمرشل عمارتوں میں پارکنگ کے لیے مختص جگہوں پر مبینہ قبضے اور غیر قانونی کمرشل استعمال نے شہریوں کے لیے مشکلات کا نیا بحران پیدا کر رکھا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ شعبوں کی مبینہ غفلت کے باعث پارکنگ کے نام پر منظور کیے گئے نقشے صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ موقع پر پارکنگ ایریاز میں دکانیں، شوروم اور دیگر کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں،ذرائع کے مطابق اندرون شہر کے چاروں مرکزی بازاروں سمیت مختلف تجارتی علاقوں میں تعمیر کیے گئے بڑے پلازوں اور مارکیٹوں کے گراؤنڈ فلور پارکنگ کے لیے مختص کیے گئے تھے ، تاکہ خریداری کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں سڑکوں کے بجائے مخصوص جگہوں پر کھڑی کر سکیں، تاہم متعدد مالکان نے مبینہ طور پر ان جگہوں کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے ۔

،پارکنگ کی سہولت ختم ہونے کے باعث شہری مجبوراً اپنی کاریں، موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرتے ہیں، جس سے شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے والے شہریوں کو ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ اصل مسئلہ پیدا کرنے والے کمرشل عمارتوں کے مالکان کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق ماضی میں متعلقہ اداروں کی جانب سے چند عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...