کار اور چنگ چی رکشہ میں ٹکر ،4 زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھنگ موڑ کے قریب کار اور چنگ چی رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کار اور چنگ چی رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کی ، زخمیوں میں فاطمہ جناح کالونی کا ممتاز ، صابر وال کالونی کی سائرہ ، زاہدہ پروین جبکہ شاہپور کی زینب شامل ہیں جنہوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments