میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں شہری بلا جھجک اپنے مسائل سنائیں، ڈی پی او خوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈی پی او خوشاب نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات بھی صادر کیے ۔ ڈی پی او خوشاب نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں شہری بلا جھجک اپنے مسائل سے براہِ راست مجھ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments